Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ثعلب مصری کے استعمال اور فوائد

ثعلب مصری کو عربی میں خصیۃ الثعلب، فارسی میں خایہ روباہ ،بنگالی میں سالم مچھری اور انگریزی میں SLEEP کہتے ہیں.
ثعلب مصری ایک پہاڑی پودے کی جڑ ہے اس کی بو منی جیسی ہوتی ہے .
ثعلب مصری کی کئی اقسام ہیں.
اس کا رنگ سفید زردی مائل اور ذائقہ پھیکا ہوتا ہے .
یہ ایران , افغانستان, روم, مصر اور ڈیرہ دون (انڈیا) میں پیدا ہوتی ہے.
فوائد
1- یہ تولیدی امراض کے لیے لا جواب ہے .
2- مقوی باہ ہے .
3- بے حد ممسک (امساک پیدا کرنے والی) ہے.
4- مولد منی (منی پیدا کرنے والی) ہے .
5-پٹھوں کو طاقت دیتی ہے.
استعمال
1- مقوی باہ معجونوں میں کثرت سے استعمال کی جاتی ہے.
2- تازہ ثعلب کا مربہ بنایا جاتا ہے.
3- ایک پیالہ بھر دودھ میں اس کا باریک سفوف ایک چھوٹا چمچ ملا کر فرنی پکائی جائے تو نہایت مقوی غذا بن جاتی ہے .
الغرض یہ قدرت کا نہایت انمول تحفہ ہے .
مقدار خوراک
تین تا پانچ ماشہ

اپنا تبصرہ بھیجیں