Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

تربوز نقصان دہ کیوں ہے؟

تربوز
بیل دار پودے پر لگتا ہے۔ جو کچا کھایا جاتا ہے۔
یہ بڑا اور وسیع ہوتا ہے۔
ہر سال اپنے مخصوص موسم میں رونما ہوتا ہے۔ یہ پھل جنوبی افریقہ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کا چھلکا تھوڑا سخت ہوتا ہے۔
اس پھل کا اندر کا لال حصہ میٹھا ہوتا ہے۔ جس میں سخت کالے بیج ہوتے ہیں۔
تربوز کے فوائد درج ذیل ہیں ۔
1۔ایک ایسا پھل جس میں پانی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو انسانی جسم میں پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ ایک تربوز میں تقریباً 92 فیصد پانی موجود ہوتا ہے۔
2۔ غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے، جو دن بھر ایک انسانی جسم کو متحرک رکھتا ہے۔۔
3۔کیوبین مادہ تربوز میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو انسانی جسم میں کینسر کے خطرات کو کم کرتا ہے۔
4۔دنیا بھر میں موت کی بڑی وجہ دل کی بیماریاں ہیں اور تربوز انسان کو عارضہ قلب کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔
5۔انفیکشن بہت سے دائمی بیماریوں کا سبب بنتا ہے جبکہ انسانی جسم میں انفیکشن کی روک تھام میں تربوز اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں موجود مختلف وٹامنز اور اینٹی آکسائیڈ انفیکشن کو ختم کرتے ہیں۔
6۔طبی تحقیق کے مطابق تربوز میں وافر مقدار میں لائیکو پین پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی حفاظت کرتا ہے اور سوزش جیسی بیماریوں سے بچاتا ہے۔
7۔جسم میں پائی جانے والی ہڈیوں کے لیے بھی تربوز انتہائی مفید ہے. یہ جسم میں کیلشیئم کی مقدار برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے جو مضبوط ہڈیوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
8۔ انسانی جسم اور بالوں کو صحت مند رکھنے میں تربوز کا بہت کردار ہے۔ تربوز میں پایا جانے والے وٹامن اے اور سی جسم اور بالوں کی صحت کے لیے مفید ہیں جبکہ وٹامن سی بھی جلد اور بالوں کی تندرستی میں مدد فراہم کرتا ہے۔
9. پانی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے جو آپ کے نضام ہاضمہ کو بہتر رکھتا ہے۔
نقصانات
ایک خاص حد سے زیادہ تربوز کے استعمال سے درج ذیل مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
1- ہیضہ سمیت پیٹ کی دیگر بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے
2- اگر جسم میں پانی کی مقدار بڑھ جائے تو سوڈیم یا نمک کی سطح کم ہوجاتی ہے، جس سے سر چکرانے یا دیگر مسائل ہوسکتے ہیں۔
زیادہ مقدار میں تربوز کھانا جسم میں پانی کی مقدار کو بڑھا سکتا ہے اور اگر اس کا اخراج نہ ہو تو یہ خون کا والیوم بڑھا کر ٹانگوں میں سوجن، تھکاوٹ، گردوں کو کمزور کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
3- اسے اعتدال سے استعمال نہ کیا جائے تو جسم میں پوٹاشیم کی مقدار کو بہت حد تک بڑھ جاتی ہے. جس سے خون کی شریانوں سے جڑے مسائل جیسے دھڑکن میں بے ترتیبی، کمزور دل کی دھڑکن وغیرہ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تربوز نقصان دہ کیوں ہے؟” ایک تبصرہ

  1. تربوز کے اتنے زیادہ فوائد بتانے کے لیے بہت بہت شکریہ!
    آج کا سبق: ہر چیز میں اعتدال ضروری ہے!

اپنا تبصرہ بھیجیں