Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

سبز پھلیوں کے فائدے

سبز پھلیاں

سبز پھلیوں کو تمام دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔اور بہت سے پکوان بناتے ہوئے ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔تحقیق سے سبز پھلیوں کی افادیت ثابت ہے۔
جیسا کہ:-
*سرطان کی کچھ اقسام کو روکنے میں یہ معاون ثابت ہوتی ہیں۔
*بینائی کو تیز کرتی ہیں۔
*کچھ پیدائشی معذوریوں سے نجات دلانے میں مددگار ہیں۔
*دل کی بیماریوں کی شرح کم کرتی ہیں۔
یہ خصوصیات ان میں موجود lutein اور zeaxanthin جیسے طاقتور مرکبات کی بدولت ہیں۔
●سبز پھلیاں اہم ترین غذائی اجزاء اور وٹامن اے ، کے اور سی سے بھرپور ہوتی ہیں۔وٹامن کے خون جمنے کے عمل میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ہڈیاں بننے کے عمل میں مدد دیتا ہے۔وٹامن اے بصارت کو بڑھاتا ہے جبکہ وٹامن سی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔یہ دونوں وٹامنز سارے جسم کی بافتوں کی بڑھوتری اور ان کے بننے کے عمل میں شامل ہوتے ہیں۔
●سبز پھلیوں میں موجود ریشہ مختلف اقسام کے سرطان اور دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کو بھی دور کرتا ہے۔یہ نظام انہضام کو بھی بہتر کرتا ہے۔پھلیوں میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔جبکہ lutein اور zeaxanthin بصارت کو بڑھاتا ہے۔
ان کی تفصیل درج ذیل ہے:-
■سرطان سے لڑنے میں مدد دینا:-
سبز پھلیوں کے استعمال سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔اس کی وجہ ان میں موجود ریشے کی کثیر مقدار ہے۔ان کا زیادہ استعمال بڑی آنت کے سرطان سے بچاو میں سودمند ثابت ہوتا ہے۔یہ پھلیاں مختلف حیاتیاتی مرکبات سے بھرپور ہونے کی بدولت سرطان کو پیدا ہونے سے روکتی ہیں۔
ان پھلیوں میں یہ خوبی بھی پائی جاتی ہے جو بتاتی ہے کہ خوراک کس طرح خون میں موجود شکر پہ اثرانداز ہوتی ہے۔اس وجہ سے بھی سرطان جیسے موذی مرض کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔پھلیوں میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو سرطان پیدا ہونے کے عمل کو روکتے ہیں۔کلوروفل کی وافر مقدار بھی سرطان کو روکنے کا باعث بنتی ہے۔کلوروفل کچھ ایسے مرکبات سے جڑ جاتا ہے جو سرطان پیدا کر سکتے ہیں۔اسی لیے معدے کی نالی میں ان کو جذب ہونے سے روکتے ہوئے یقینی طور پہ سرطان سے بچاتا ہے۔
■دل کی صحت بہتر بنانا:-
سبز پھلیوں میں موجود میگنیشیم دل کی صحت بحال رکھنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔سبز پھلیوں میں موجود B12 جسم میں پائے جانے والے ایک مخصوص قسم کے امائنو ایسڈ کی سطح کو کم کرتا ہے۔اس پلازمے کے بڑھنے کی وجہ سے دل کے امراض لاحق ہو سکتے ہیں۔سبز پھلیوں میں موجود ریشہ کولیسٹرول اور فشار خون کو معتدل رکھتا ہے۔ دل کی شریانوں کے کام کو بہتر بناتا ہے۔اور اس طرح دل کی صحت پہ اچھا اثر پڑتا ہے۔
سبز پھلیوں کے حیرت انگیز فوائد
■ذیابیطس پہ قابو پانا:-
سبز پھلیوں میں نشاستہ معمولی مقدار میں ہوتا ہے۔اس لیے یہ ذیابیطس کے مریضوں کی خوراک میں شامل ہونے کے لیے بہترین ہیں۔ایسا ڈائیٹ پلان جو خون میں شکر کی مقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جائے کے ساتھ اگر روزانہ ایک کپ سبز پھلیوں کا استعمال کریں تو نہ صرف خون میں شکر کی مقدار کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔بلکہ ذیابیطس کے مریضوں میں دل کی بیماری پیدا ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
■نظام انہضام کی کارکردگی:-
پھلیوں میں موجود ریشہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔جسم میں ریشے کی ناکافی مقدار قبض پیدا کرتی ہے۔ریشہ مجموعی طور پہ نظام انہضام کے عمل کو بہتر بناتا ہے۔پھلیوں میں حل پذیر اور نا حل پذیر دونوں طرح کا ریشہ موجود ہوتا ہے۔ناحل پذیر ریشہ زیادہ مقدار میں ہوتا ہے یعنی 75%۔
ریشے کی یہ قسم آپ کے نظام انہضام میں جلد تحلیل ہو جاتی ہے۔اس سے نہ صرف ہاضمے کی نالی صحت مند رہتی ہے بلکہ معدے کے سرطان کی بہت سی اقسام سے بھی بچاو ممکن ہوتا ہے۔سبز پھلیوں کے استعمال سے آنتوں میں پیدا ہونے والے تکلیف دہ تناؤ سے بھی نجات ممکن ہے۔
■ہڈیوں کی مضبوطی:-
سبز پھلیاں کیلشیم کا ایک عمدہ ذریعہ ہیں۔لہذا یہ ہڈیوں کو بھربھرے پن کے مرض سے بچا سکتی ہیں۔یہ پھلیاں وٹامن K سے بھی بھرپور ہوتی ہے ہیں جو کہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے ایک اہم غذائی جزو ہے۔اس ضمن میں سبز پھلیوں کا واحد نقصان ان میں موجود فائیٹیٹ ایسڈ ہے۔یہ کیلشیم اور دیگر غذائی اجزاء کو جذب کرنے کے عمل میں رکاوٹ بنتا ہے۔تاہم آپ اسے پھلیوں سے کم کر سکتے ہیں۔بس تازہ پانی میں ان کو پکانے سے پہلے کچھ گھنٹے پانی میں بھگو دیجئے۔
■جسمانی وزن کو متناسب رکھنا:-
سبز پھلیوں میں حرارے کم ہوتے ہیں۔بھاپ میں بنی سبز پھلیوں کا ایک کپ فقط 44 حرارے رکھتا ہے۔یہ آپ کے کھانے کو لذیذ بناتی ہیں۔اگرچہ سبز پھلیوں کا وزن کم کرنے کے عمل سے براہ راست کوئی تعلق نہیں لیکن ان میں موجود کم حرارے اس حوالے سے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
■قوت مدافعت بڑھانا:-
سبز پھلیاں وٹامن A کا ایک بہترین ذریعہ ہیں۔سبز پھلیوں کا ایک کپ یومیہ وٹامن A کی ضرورت کا تقریبا 20% حصہ فراہم کرتا ہے۔یہ غذائی جزو تیزابیت کے خلاف کام کر کے آپ کے مدافعتی نظام کو بہتر بناتا ہے۔
■بصارت کی بہتری:-
سبز پھلیوں میں lutein اور zeaxanthin دو اہم اینٹی آکسیڈنٹس،کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ یہ بصارت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔کچھ طبی تحقیقات کے مطابق یہ اجزاء بڑھتی عمر کے ساتھ آنکھوں میں پیدا ہونے والے دھندلے پن اور موتیے کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
■اضطراب کو کم کرنا:-
پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے اضطراب اور بے چینی میں کمی واقع ہوتی ہے۔سبز پھلیوں میں موجود وٹامن B اور وٹامن C کی کثیر مقدار ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں معاون ہوتی ہے۔مجموعی طور پہ پھلیوں میں میگنیشیم،زنک اور امائنو ایسڈز گلوٹامن اور ٹائروسن پائے جاتے ہیں۔یہ سب اعصابی خلیے کے بننے کے عمل کو تیز کرتے ہوئے ذہنی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔سبز پھلیوں میں موجود پروٹین بھی آپ کے جسم میں موجود امائنو ایسڈز کو بڑھاتا ہے۔یوں آپ کی دماغی کارکردگی اور ذہنی صحت پہ مثبت اثر پڑتا ہے۔سبز پھلیوں میں ایک اور اہم غذائی جزو کرومیم بھی پایا جاتا ہے۔جسے ذہنی تناو،اضطراب اور بے چینی کے علاج میں اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے کہ مد میں استعمال کیا جاتا ہے۔
■حمل میں مفید:-
سبز پھلیاں ایک اہم غذائی جزو فولیٹ کا خزانہ رکھتی ہیں۔فولیٹ حمل کے دوران کی لازمی ضرورت ہے۔جسم میں خون کے سرخ خلیے بنانے میں فولیٹ اہم کردار ادا کرتا ہے۔بچے کے مکمل ہونے کے عمل کے دوران اس کے اعصابی نظام کی تشکیل میں بھی یہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔سبز پھلیاں صحت مند ترین کھانوں میں سے ایک ہیں۔یہ اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہونے کی وجہ سے آپ کے دسترخوان پہ ایک بہترین اضافہ ثابت ہوں گی۔

2 تبصرے “سبز پھلیوں کے فائدے

  1. عموما سبز پھلیوں کے پراٹھےگاؤں میں کھانے کا اتفاق ہوا ہے، ابلے ہوئے یا سالن کی صورت میں کم کم ہی یاد پڑتے ہیں، اتنے فوائد کے ہوتے ہوئے اس کا استعمال عام ہونا چاہیے
    مضمون عمدہ و اعلیٰ ہے۔۔۔ محنت صاف نظر آ رہی ہے

  2. بہترین معلوماتی مضمون،قدرت کا بیش قیمت خزانہ نکلی ہیں یہ پھلیاں سبحان اللہ

اپنا تبصرہ بھیجیں