Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بینگن

بینگن
ایک بہت ہی مزیدار سبزی ہے بشرطیکہ اس کو اچھی طرح پکایا جائے۔ اکثر لوگ اس کو پسند نہیں کرتے اور اسی وجہ سے اس کی افادیت سے واقف نہیں ہو پاتے۔ بینگن دو طرح کے ہوتے ہیں ایک قسم لمبی اور پتلی ہوتی ہے جبکہ دوسری قسم گول اور چھوٹی ہوتی ہے۔ اس کو وٹامن سی کا خزانہ کہا جاتا ہے۔ بینگن کو آلو کے ساتھ پکا کر کھایا جاتا ہے اور اس کا بھرتہ بھی بنا کرکھایا جاسکتا ہے۔ اسی طرح رائتے میں ڈال کر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بینگن میں حیاتین، معدنیات، اور ریشہ زیادہ مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ خام یا کچے ایک کپ (82 گرام) بینگن میں 20 حرارے، پانچ گرام کاربوہائیڈریٹ، تین گرام ریشہ، ایک گرام لحمیات، روزانہ کی ضرورت کا 10 فیصد میگنیز، پانچ فیصد فولیٹ، پانچ فیصد پوٹاشیم، چار فیصد وٹامن ’’کے‘‘ اور تین فیصد وٹامن سی ہوتے ہیں۔
۔ ایک تحقیق کے مطابق بینگن میں موجود اینٹی آکسیڈینٹ اور کلورجینک ایسڈ کولیسٹرل کی سطح کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے. اِس کے علاوہ جگر کے مرض کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔ بینگن میں موجود فائبر اور پولیفینول بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ کینسر سے بچاؤ میں بینگن بہت مفید ہے۔ بینگن میں پانی کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے .
یہ جلد کو ملائم رکھنے اور تازگی فراہم کرنے میں مددگار ہے۔ اس کے چھلکے میں اینتھو سیاننز نامی اجزاء پائے جاتے ہیں جو بڑھتی عمر کے اثرات گھٹانے کے لیے مفید سمجھے جاتے ہیں۔ خوراک میں بینگن استعمال کرنے سے خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول میں رہتی ہے۔ اس کی وجہ بینگن میں ریشے کی مقدار کا زیادہ ہونا ہے جو اپنی اصل حالت میں نظام انہضام میں سے گزر جاتا ہے۔ یہ معدہ میں گیس اور تیزابیت کو دور کرتی ہے.بینگن معدے کی رطوبتوں کے اخراج میں مدد دیتا ہے لہٰذا بینگن کے استعمال سے بھوک میں اضافہ ہوتا ہے.
بینگن پیشاب آور سبزی ہے اور اس کا زیادہ استعمال خون میں گرمی پیدا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق جن لوگوں کو جسم میں خشکی ہو، نیند کم آتی ہو اور بواسیر کی شکایت ہو ایسے افراد کو بینگن کی سبزی ہرگز غذا میں شامل نہیں کرنی چاہیے۔غذائی ماہرین کی جانب سے بینگن کا استعمال ہر قسم کے بخار میں بھی سختی سے منع کیا جاتا ہے۔ اسی طرح گیسٹرائٹس ، پیٹ کے السر اور بدہضمی کے ساتھ کچے یا تلی ہوئی بینگن کا زیادہ استعمال نہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں