Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

موسم گرما کی لذیذ سبزی بھنڈی

بھنڈی
بھنڈی ایک لمبی شکل والی سبزی ہے اور موسم گرما میں کھائی جانے والی سبزی ہے ۔اس کو میدانی علاقوں میں کاشت کیا جاتا ہے اور سال میں دو مرتبہ اس کی فصل کاشت کی جاتی ہے۔ اسے مختلف طریقوں سے کھایا جاتا ہے اور یہ صحت کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔
استعمالات:
بھنڈی کو باریک باریک کتر کر اس کو سلا د کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بطور سالن پکانے کے علاوہ اس کو بطور دوا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ پیشاب کی نالی میں سوزش ، پیشاب میں جلن اور مثانے کی سوزش میں بھنڈی کا جوشاندہ بہت سکون دیتا ہے۔ سبز اور نرم بھنڈیوں کا سفوف بنا کر بطور دوا ہر موسم میں اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
فوائد :
مختلف ماہرین کی رائے کے مطابق بھنڈی ایک انتہائی فائدہ مند سبزی ہے اور بھنڈی کا استعمال بہت بیماریوں سے نجات دیتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک کپ بھنڈی میں 100 گرام غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں ۔
بھنڈی کا استعمال کرنے والے افراد دل کی بیماریوں سے بہت حد تک محفوظ رہتے ہیں۔
اس میں وٹامنز کی بہت زیادہ مقدار موجود ہوتی ہے۔
دمہ کے مریضوں کےلیے بھنڈی بہت فائدہ مند ہے اس سے دمہ کو کنٹرول کرنے میں بہت مدد ملتی ہے۔
یہ جسم میں شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھتی ہے اور اس کے باقاعدہ استعمال سے ذیابیطس کے مرض کافی حد تک قابو میں رہتا ہے۔
پرہیزی غذا استعمال کرنے والے مریض اگر باقاعدگی سے بھنڈی کا استعمال کرایا جائے تو اس سے ان کے گردے بہتر حالت میں رہتے ہیں اور بڑی حد تک گردوں کی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔
نقصانات:
ہاضمے کے لیے نقصان دہ ہے، کثرت استعمال سے ہاضمے کی خرابی اور کمزور معدے والوں کو اسے کھانے سے اجتناب برتنا چاہیے ۔خاص طور پر چھوٹے بچوں کو کھلانے اور دودھ پلانے والی ماؤں کو اس سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ بچوں کی صحت ٹھیک رہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں