Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ناشتہ بچوں کے لیے اہم کیوں ؟

ناشتہ بچوں‌کے لیے اہم کیوں ؟

دن کا اہم ترین کھانا ناشتہ ہے۔ایسے بچے جو ناشتہ کرتے ہیں وہ پورا دن صحت مند کھانے کی طرف رجحان رکھتے ہیں۔جسمانی طور پہ زیادہ فعال ہوتے ہیں۔اور ایک صحتمند وزن کو بحال رکھتے ہیں۔صحت افزاء کھانے کی عادات بنانے میں بچوں کی مدد کرنا جس میں غذائی اعتبار سے صحت مند ناشتہ بھی شامل ہو،اس کی وجہ سے بچوں میں صحت کے لیے مفید چیزیں کھانے کی بنیاد پڑ جائے گی۔لیکن یہ یقین کر لیجیے کہ روزانہ ایک منفرد اور صحت مند ناشتہ بچوں کو دینا ایک چیلنج ہے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ ناشتہ کیوں اہم ہے؟اور آپ اسے کیسے سارے کنبے کے لیے مفید بنا سکتے ہیں۔
بچوں کے لیے ناشتہ کیوں ضروری ہے؟
ناشتہ کرنا ہر شخص کے لیے اہم ہے لیکن بچوں اور نوجوانوں کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے۔آٹھ سے دس گھنٹے کی طویل نیند لینا کے بعد ہمارے جسم کی گاڑی کو دن بھر چلانے کے لیے ناشتہ ایندھن کا کام کرتا ہے۔ناشتہ کرنے سے میٹابولزم دن بھر کے لیے بہترین طریقے سے کام کرتا ہے۔ایسے بچے جو ناشتہ نہیں کرتے وہ دن کے ابتدائی حصے میں ہی خود کو خالی دماغ محسوس کرتے ہیں۔مختصر یہ کہ جو بچے ناشتہ نہ کریں وہ تھکان،بے چینی اور چڑچڑےپن کے شکار ہو جاتے ہیں۔ناشتہ کرنے سے بچوں میں ارتکاز پیدا ہوتا ہے۔وہ سیکھنے اور پڑھنے کے عمل میں مکمل توجہ دیتے ہیں اور یادداشت بہتر ہوتی ہے۔یہ تمام عوامل سیکھنے اور پڑھنے کے لیے ضروری ہیں۔عمدہ ناشتہ بچوں کی مدد کرتا ہے:-
☆زیادہ چست ہونے میں
☆زیادہ تخلیقی ہونے میں
☆ہم آہنگی کی صلاحیت بہتر کرنے میں
☆مسائل کو عمدگی سے حل کرنے کی صلاحیت ابھارنے میں
☆خوراک کی روزانہ کی ضرورت پوری کرنے میں
☆سکول سے ناغے نہ کرنے میں
صحت مند ناشتے کے لیے چند مشورے:-
بچے ناشتے میں کیا کھاتے ہیں یہ بہت اہم ہے۔بطور ناشتہ ایسی خوراک کا انتخاب کریں جس میں:-
☆ریشہ اور لحمیات پائے جاتے ہوں۔جیسے کہ مونگ پھلی سے بنا ہوا،مکھن،انڈے یا مکئی سے بنی اشیاء.
☆کم چکنائی والا دودھ،دہی اور ان سے بننے والے مشروب.
☆نشاستہ سے بھرپور ہوں۔جیسے کہ تازہ یا جمے ہوئے پھل.
☆مصنوعی میٹھے کی مقدار کم ہو.
مصروف افراد کے لیے ناشتے کے معمے سے نکلنے کی تجاویز:-
☆مقررہ وقت سے دس سے پندرہ منٹ پہلے اٹھیے.
☆ایک ہفتے کے لیے یا کم از کم ایک رات پہلے پھل اور سبزیاں کاٹ لیجیے۔
☆دلیہ بنا کر رکھ لیجیے،ناشتے کے لیے کوئی کیک یا انڈے بنا لیں۔
☆کھانے کے برتنوں اور اشیاء کو رات ہی ترتیب سے رکھ لیں.
☆مطلوبہ مقدار جتنے دلیے کے حصے بنا کر رکھ لیں۔
☆اپنے کچن کے چیزیں رکھنے کے خانوں میں کھانے پینے کی ایسی تیار شدہ چیزیں رکھیے جو اٹھائیں اور استعمال کر لیں۔جیسے ابلے ہوئے انڈے،پھل،دلیہ وغیرہ۔
کیا کریں اگر بچہ ناشتے کے وقت بھوک محسوس نہیں کرتا؟
کچھ لوگوں کو ناشتہ کرنا مرغوب نہیں ہوتا۔اگر آپ کا بچہ ناشتہ کرنے سے انکار کرتا ہے تو اسے کچھ نہ کچھ صحت افزاء ضرور کھلائیے،خالی پیٹ سے بہتر ہے کہ وہ ہلکا پھلکا ہی سہی لیکن کچھ کھائے۔جلدی سے کچھ بھی کھانے یا پینے کی کوئی بھی چیز جلدی سے بنائیے۔اگر بچے کا میلان کھانے کی طرف کم ہے تو اسے دودھ،تازہ پھلوں کا جوس وغیرہ پلا دیجیے۔یہ کھانا چبانے اور نگلنے کی نسبت آسان ہے۔کم میٹھے والے دہی سے بنے مشروب لے لیں،پروٹین سے بھرپور کوئی مشروب لے لیں۔اپنے دن کو بہترین گزارنے کے لیے عمدہ ناشتہ ضروری ہے۔اپنے کنبے کے معمولات میں ناشتے کو لازمی شامل کیجیے۔

ناشتہ بچوں کے لیے اہم کیوں ؟” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں