Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بچوں کی صحت افزاء عادات

چند ایسی عادات جو صحت مند بچوں میں عام پائی جاتی ہیں.

بظاہر یہ چھوٹی چھوٹی عادات ہیں لیکن اگر یہ بچوں میں پائی جائیں تو وہ بچے صحت مند بچے سمجھے جاتے ہیں۔ بچوں کی صحت افزاء عادات
درج ذیل ہیں .
انہیں نیند کافی مقدار میں آتی ہے-بہت سے بچے جب نو عمری کی عمر تک پہنچتے ہیں تو وہ نیند ٹھیک طرح سے نہیں لیتے جس سے انکی جسمانی نشوونما اور دماغی صلاحیت میں کمی واقعی ہو جا تی ہے-چھوٹے بچوں کے لیے 11 سے 14 گھنٹوں کی نیند ضروری ہے جبکہ نوجوانوں کے لیے 8 سے 10گھنٹوں کی نیند ضروری ہے-اس کے علاوہ صحت مند بچے کھانے سے پہلے ہاتھ دھوتے ہیں جس کی وجہ سے ایسے بچوں میں معدے اور سانس کی بیماریوں کی شرح بہت کم ہوتی ہے-
بیماریوں سے بچنے کے لیے ایسے بچے صحت مند کھا نےکھاتے ہیں جس سے ان کی جسمانی نشوونما میں اضافہ ہوسکے-اور جو ان کو منا سب مقدار میں وٹامنز اور تمام غذائی اجزا فراہم کر سکیں-اس کے علاوہ ایسے بچے ویکسین کے بارے میں مکمل معلومات رکھتےھیں اورمحکمہ صحت کےتجویز کردہ اوقات میں ویکسین لگواتے ہیں تاکہ مختلف بیماریوں سے بچا جا سکے-جیسے فلو کی ویکسین وغیرہ-اس کے علاوہ صحت مند بچے کھیل کود اور ورزش میں دلچسپی رکھتے ہیں جس کی وجہ سے موٹاپے میں کمی واقع ہوتی ہے اور ان کی جسمانی نشوونما میں اضافہ ہوتا ہے- صحت مند بچے تفریح میں مشغول رہتے ہیں جس سےان کا موڈ خوش گوار رہتا ہے- بچوں کے والد ین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے ساتھ وقت گزاریں اپنی نیند کے ساتھ ساتھ بچوں کی نیند کا خیال رکھیں. میڈیا کے استعمال کو محدود کریں بچوں کے ساتھ وقت گزاریں انہیں اچھی عادات سکھائیں.
مثلا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا،کھانا وقت پر کھانا،پانی زیادہ پینا،ورزش کرنا وغیرہ شامل ہیں-بچوں کو یہ عادات اپنا کردکھائیں تاکہ وہ بھی یہ عادات اپنا سکیں-ان کے سامنے عملی نمونہ پیش کریں-
صحت مند بچوں کی ایک اچھی عادت یہ بھی ہے کہ وہ کار میں بیٹھنے سے پہلے سیٹ بیلٹ باندھتے ہیں-12 سال سے کم عمربچوں میں حادثات کی ایک اہم وجہ سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ کرنا ہے-35 فیصد بچے صرف اس وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے کہ وہ سیٹ
بیلٹ باندھے ہوئے نہیں تھے-ایک تحقیق کے مطابق بچوں کو تب تک آگے نہ بٹھائیں جب تک وہ 2 سال کے نہ ہوں-
چھوٹے بچوں کو سیٹ بیلٹ باندھنے کی عادت سکھائیں-
صحت مند بچے ہیلمٹ استعمال کرتے ہیں جس سے حادثات کا خطرہ 53 فیصد کم ہو جاتا ہے-جبکہ ہر سال موٹر سائیکل پرسوار26000 بچے ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے کی وجہ سے حادثات کا شکار ہو جا تے ہیں-ایک حالیہ سروے کے مطابق زیادہ تر بچے سکرین کے سامنے 2گنھٹے اور 20 منٹ بیٹھتے ہیں لیکن صحتمند بچے اس ٹیکنالوجی سے دور رہتے ہیں-
جو بچے زیادہ تر وقت کمپیوٹر سکرین کے سامنے بیٹھتے ہیں جیسے کہ سمارٹ فون کا استعمال،ویڈیو گیمز وغیرہ-ان میں نیند کی کمی، ذہنی تناؤ،تعلیمی سرگرمی میں کمی،موٹاپا اور بڑھتے ہوۓ منفی رویے جنم لیتے ہیں-
والدین کو چاہیے کہ وہ قابل اعتبار ماہر اطفال سےبچوں کا باقاعدگی سے معا ینہ کروایں-تاکہ اگر خدانخواستہ کوئی بیماری ہو تو وقت پر تشخیص ہو سکے-اور ایک ماہر ڈاکٹر سے معائینہ کروانے سے بچے صحتمند رہتے ہیں-ڈاکٹر سے باقاعدگی سے معائینہ بچوں کی اچھی صحت اور جسمانی نشوونما میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔ لہٰذا ایک قابل اعتماد ماہر ڈاکٹر سے باقاعدہ معائینہ بچوں کی اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں