Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

مقوی باہ بوٹی بوپھلی

بو پھلی زمین پر پھیلنے والی بوٹی ہے
اس کو عربی میں عتربیل , سندھی میں منڈھیری اور انگریزی میں carchorus کہتے ہیں.
یہ بوٹی ماہ ستمبر اور اکتوبر میں زمین پر پھیلتی ہے. اس میں چاند کی شکل کی چھوٹی چھوٹی ہلالی پھلیاں بہت کثرت سے لگتی ہیں اسی لیے اس کو بو پھلی یا بہ پھلی کہا جاتا ہے یعنی بہت زیادہ پھلی والی بوٹی اور بولتے بولتے یہ بو پھلی بن گئی اس کو بھون پھلی بھی کہا جاتا ہے.
مٹیالے رنگ کی بوٹی جس کے پتے اور ڈںڈی خستہ ہوں بطور دوا استعمال ہوتی ہے.
اس کا رنگ سبز ہوتا ہے پھول نہایت چھوٹے اور زرد رنگ کے ہوتے ہیں.
ذائقہ تلخ اور تیز ہے. بوپھلی جنوب مغربی پنجاب اور سندھ کے خشک میدانی علاقوں میں پائی جاتی ہے.
دل چسپ بات یہ ہے کہ یہ قبرستانوں میں بہت کثرت سے پائی جاتی ہے.
فوائد واستعمال
بو پھلی مقوی باہ, مغلظ اور مادہ تولید پیدا کرنے والی بوٹی ہے.
سوزاک کے مرض میں اس کا استعمال نہایت مفید ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں