Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بنفشہ کیا ہے؟

بنفشہ ایک خوبصورت پہاڑی گھاس ہے۔
اس کے پھولوں کا رنگ اس قدر خوبصورت ہے کہ اردو میں اس کے نام پر ایک مستقل رنگ کا نام پڑ گیا ہے
جی ہاں بنفشی رنگ جسے انگریزی میں Violet کلر کہتے ہیں۔ یہ گرمی کے موسم میں سایہ دار جگہوں پر پیدا ہوتی ہے۔ یہ خود رو بھی ہوتی ہے اور اس کی کاشت بھی کی جاتی ہے۔
طبی نقطہ نظر سے خودرو کو بہت زیادہ اچھا خیال کیا جاتا ہے۔ مارچ کے بعد یعنی اپریل میں اس پر پھول آتے ہیں اور انہی دنوں میں ان پھولوان کو جمع کیا جاتا ہے۔
بنفشہ زیادہ تر نیپال ہمالیہ کے مغربی علاقوں میں پانچ ہزارفٹ سے زیادہ بلند مقامات پر پیدا ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں بھی بکثرت یہ گھاس پیدا ہوتی ہے
فوائد و استعمال پیٹ، سینہ اور حلق کے لیے ملین یعنی نرم کرنے والی ہے۔
نزلہ، زکام کھانسی اور بخار میں اس کا جوشاندہ پلایا جاتا ہے۔ قبض دور کرنے کے لیے اس کے پھولوں کی گلقند بنا کر دی جاتی ہے یا پھولوں کا سفوف استعمال کروایا جاتا ہے۔
بنفشہ کا شربت ، خمیرہ اورسفوف بنفشہ کے مشہور مرکبات ہیں۔ گلے اور سینہ کے امراض کے لیے بنفشہ کے پھولوں کی گلقند نہایت مفید خیال کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں