Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چھاتی کا سرطان اور اخروٹ

اخروٹ
اخروٹ ایک گری دار میوہ ہے
اس کو پکنے کے بعد توڑ کر اس کی گری کو کھایا جاتا ہے جبکہ کچے اخروٹ کواچار کے لئے استعمال ہوتا ہے۔ اخروٹ پروٹین اور ضروری فیٹی ایسڈ کے ساتھ غذائی اجزاء ہے۔ اخروٹ کی دو سب سے عام اقسام فارسی / انگریزی اخروٹ اور کالی اخروٹ ہیں۔
فوائد
1.اخروٹ میں ایسے پروٹینز، وٹامنز، مرلز اور فیٹس ہوتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول لیول کو کم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں.
2.خشک میوے میں شمار کیا جانے والا اخروٹ ہمیشہ سے طبی لحاظ سے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے اور اسے موٹاپے سے بچاؤکے لیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے۔
3. روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانا دماغ کے ان حصوں کو متحرک کرسکتا ہے جو بے وقت کھانے یا بھوک کی خواہش کو کم کرتے ہیں۔
4.روزانہ آدھا کپ اخروٹ کھانا نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے.
5.۔ اخروٹ کھانے سے خون کی شریانوں کے افعال میں بہتری جبکہ جسم کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے.
6.جلدی صحت کے لیے بہتر اور قبل از وقت سفید بالوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
7اومیگا تھری فیٹی ایسڈ اور وٹامن ای سے بھرپور اخروٹ بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں.
8.اخروٹ کھانے کی عادت کے نتیجے میں جسم میں ایسے کیمیکلز کی کمی آتی ہے جو کہ خلیات کو نقصان پہنچا کر مردوں میں بانجھ پن کا باعث بنتے ہیں۔
9.بچوں کو لڑکپن میں اخروٹ کھلانا ان کی ذہنی نشوونما کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
10.روزانہ چند اخروٹ کھانے کی عادت خواتین میں بریسٹ کینسر کا خطرہ کم کرتی ہے.
11-روزانہ تقریبا 7 اخروٹ کھانا فائدہ مند ہے اس سے زیادہ مقدار میں کھانا نقصان دہ ہو سکتا ہے
نقصانات اور احتیاط
1.شدید قسم کے آنتوں کے امراض میں اخروٹ کا استعمال نقصان دہ ہے۔
2.چنبل یا جلد کے امراض والے بھی اخروٹ کھانے سے گریز کریں۔
3.الرجی والے مریض بھی اخروٹ کا استعمال نہ کریں۔
4.یہ جان لیں کہ زیادہ مقدار میں اخروٹ کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھولنے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔
5. زیادہ مقدار میں اخروٹ کھانے سے بدہضمی جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں