Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بال ، ناخن اور جلد کے لیے بہترین غذائیں

صحت مند بالوں،جلد اور ناخن کے لیے یہ غذائیں اپنی غذا میں شامل کریں۔

ہم جب بھی اپنی جلد،بال اور ناخنوں کی صحت کو بہتر بنانے کا سوچتے ہیں تو ہمارے دماغ میں بازار کی بہت سی مصنوعات آتی ہیں لیکن ماہرین کے مطابق اگر آپ اپنے بالوں،ناخنوں اور جلد کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو اپنی غذا کو اچھا بنائیں۔
کیونکہ ہماری جلد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ آپ جسم میں کیا غذا ڈال رہے ہیں۔ماہرین کے مطابق جو خواتین نشاستہ اور وٹامنز سے بھرپور غذا کھاتی ہیں اس کے علاوہ زنک اور معدنیات والی غذا کھاتی ہیں ان کے بال بہت کم گرتے ہیں۔کیونکہ جن میں زنک کی کمی ہوتی ہے ان کے بال زیادہ گرتے ہیں۔اس کے علاوہ پودوں پر مبنی غذا کھانے سےجلد کو خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔اسی طرح فولاد اور کیلشیم کی کمی ناخنوں کی نشوونما کو متاثر کر سکتی ہے۔جن لوگوں میں زنک، فولاد اور کیلشیم کی کمی ہوتی ہے ان کی جلد،بال اور ناخن غیر صحت مند ہوتے ہیں۔ماہرین جلد،بالوں اور ناخن کے لیےکچھ غذائیں تجویز کرتے ہیں جیسے چربی والی مچھلی،سمندری غذا اور اومیگا تھری سے بھرپور غذا آپ کے بالوں اور جلد کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔کیونکہ اومیگا تھری جلد میں سرخی اور سوزش کو کم کرتی ہے۔اسی طرح شکر قندی بھی کیروٹین سےبھرپور ہوتی ہے جو وٹامن اے کاذخیرہ ہے۔اور وٹامن اے جلد اور ناخن کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔
اسی طرح شکرقندی اینتھو سیانز اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات کی حامل ہوتی ہے جو جلد کی سوزش کو بہتر بنا سکتی ہے۔اسی طرح اینٹی آکسیڈینٹ ریڈیکلز میں بھی مدد کر سکتے ہیں جو کہ قبل از وقت عمر بڑھانے کا باعث بنتے ہیں ایک مطالعے کے مطابق جن لوگوں میں وٹامن اے کی کمی ہوتی ہے ان کے بالوں،جلد اور ناخن پر نقصان دہ اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ اسی طرح سورج مکھی کے بیج،گری دار میوے جیسے بادام،اخروٹ، میں بھی سوزش کے خلاف لڑنے کی خصوصیات پائی جا تی ہیں اور یہ جلد کو پہنچنے والے نقصان اور عمر بڑھنے کے اثرات ،باریک لکیروں اور سورج کے دھبوں سے بچاتے ہیں۔ماہرین کے مطابق پھل اور سبزیاں کھانے سے جلد کی صحت بہتر ہوتی ہے۔اسی طرح وٹامن سی جھریوں کو کم کر سکتے ہیں۔انڈے میں پروٹین پائی جاتی ہے جو کہ بالوں کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے بال کیراٹین نامی پروٹین سے بنے ہیں۔اس لیے پروٹین کی ناکافی خوراک بالوں کو کمزور کر کہ ٹوٹنے کا باعث بن سکتی ہے۔ایک بڑا انڈا سات گرام پروٹین کا ذریعہ ہے۔گہرے پتوں والی سبزیاں جسم کو کافی مقدار میں غذائیت فراہم کرتی ہیں۔جو بالوں ،جلد اور ناخنوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔گہرے پتوں والی سبزیوں میں پالک،گوبھی اور بند گوبھی شامل ہیں۔ان سبزیوں میں زنک اور فولاد کافی مقدار میں پایا جاتا ہے جو بالوں کی نشوونما اور ان کی ٹشو کی مرمت کے لیے بہت فائدہ مند ہیں۔اسی طرح پانی سے بھرپور غذائیں آپ کی جلد،اور بالوں کے لیے بہت مفید ہیں۔پانی پینے کے ساتھ ساتھ ایسی غذائیں استعمال کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جیسے کھیرا،تربوز اور اجوائن،سیب،آڑو،ٹماٹر،گرما،سٹرا بیری،وغیرہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ چکنائی سے بھرپور غذا کا استعمال کم کرنے سے جلد خراب ہونے کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق ایسی غذائیں آپ کی جلد کے ساتھ بالوں کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔اسی طرح بیکری کی تیار کی ہوئی اشیاء بھی جلد کے لیے نقصان دہ ہیں۔اس کے ساتھ میٹھے مشروبات بھی جلد کی عمر کو گھٹا سکتے ہیں۔جیسے سوڈا،رس،میٹھی چائے وغیرہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں