Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

بادام

بادام (قدرت کا ایک نایاب تحفہ)
بادام (Almond) مشرق وسطی اور جنوبی ایشیاء کا ایک درخت ہے
بادام کو خشک میوہ جات کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔اس کی دو قسمیں ہوتی ہیں: کاغذی اور کاٹھا۔ کاٹھا ذرا سخت ہوتا ہے۔ ذائقے کے لحاظ سے اس کی دو قسمیں ہیں: شیریں اور کڑوا۔ پاکستان میں کاغذی اور کاٹھے بادام بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں۔
امریکن بادام کی گری میٹھی اور بڑی ہوتی ہے ۔اس کے علاوہ قندھاری اور ایرانی بادام بھی بہت پسند کیے جاتے ہیں۔ بادام کا درخت عموماً 20سے 25فٹ تک اونچا ہوتاہے ۔ بادام جب درخت پر اُگتا ہے تو ابتدا میں یہ پھل سبز رنگ کا ہوتاہے اور اگر اس وقت اسے کھایا جائے تو اس کا ذائقہ کھٹا اور کسیلا ہوتا ہے اور جب یہ پک جاتا ہے تو اوپر سے اسکا چھلکا اُتر جاتا ہے اور سخت گھٹلی نکل آتی ہے۔
بادام کے فوائد
1- بادام کے اندر بڑے پیمانے میں منرلز ، وٹامنز، میگنیسیم ،کیلسیم، میگانیز، آئرن، کاپر، فاسفورس، وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ جو اس کے بے پناہ فوائد کی بڑی وجہ ہیں۔
2- بادام کی افادیت اس وقت دو گنا بڑھ جاتی ہے جب اس کو بھگو کر استعمال کیا جائے.
3-بھیگے بادام کھانے سے دل کی شریانوں کی سوزش میں بھی کمی آتی ہے۔
4- اینٹی آکسیڈینٹس سےبھرپور
بادام میں وافر مقدار میں اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں۔ جو جسم کے خلیوں کو سکڑنے سے بچاتے ہیں۔ خلیوں کے سکڑنے سے کینسر کے خدشات لاحق ہو.جاتے ہیں۔ تاہم یہ یاد رکھیں کہ زیادہ تر اینٹی آکسی ڈینٹس چھلکے میں پائے جاتے ہیں اس لیے بادام کو چھلکوں سمیت کھائیں ۔
5- ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی
بادام میں وسیع مقدار میں فاسفورس، میگنیسیم اور کیلسیم پائے جاتے ہیں۔ جو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے ضامن ہیں۔ ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے ایک پیالہ دہی میں مُٹھی بھر بادام شامل کر کےنوش کریں۔
6- دل کی حفاظت
بادام دل کو زندہ اور طاقت ور رکھنے میں مفید ثابت ہوتے ہیں۔ 7- مٹھی بھر بادام کھانے سے خون میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کا لیول کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
8- بادام میں موجود میگنیسیم دل کا دورہ پڑنے سے محفوظ رکھتی ہے۔
9- اس میں موجود پروٹین اور پوٹاسیم دل کو مضبوط رکھنے میں مدد دیتے ہیں
10- خون میں شکر کی کمی
بادام میں موجود میگنیشیم ذیابطیس یعنی کہ شوگر ہونے اور میٹابولزم کو متاثر کرنے سے روک سکتا ہے۔ یہی دونوں عوارض آج کی دنیا میں سب سے اہم مسائل ہیں۔
11- وزن میں کمی
بادام کو بطورہلکی پھلکی غذا کھانے سے آپ کافی دیر تک بھوک محسوس نہیں کرتے۔اسکی بڑی وجہ بادام میں موجود فائبر، پروٹین اور چکنائی ہے جو آپ کو پیٹ بھرنے کی طرف راغب نہیں کرتے۔ یہی وجہ ہے کہ بادام وزن کم کرنے میں آپ کے لیے ایک بہترین دوست کا کام کرتا ہے۔
12- جلد اور بالوں کی حفاظت
جلد اور بالوں کی حفاظت کے لیے روغنِ بادام کا استعمال عام ہے اور یہ رنگ کو بھی گورا کرتا ہے، جب کہ نومولود بچوں کی جلد کی حفاظت کے لیے روغنِ بادام کا استعمال صدیوں سے کیا جارہا ہے۔
13- دماغی طاقت
بادام میں موجود رائیبو فلاوِن اور ایلکرنٹائن کی وجہ سے دماغ بھرپور نشوونما پاتاہےاور دماغی طاقت میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔
بادام کے استعمال میں احتیاط
1- اس بات کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ صرف میٹھا بادام ہی کھایا جائے کیونکہ کڑوا بادام کئی زہریلے مادوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اسے کھانا بڑے نقصان کا سبب ہو سکتا ہے
2- بھگوئے بغیر بادام کو کھانا اس درجے کا مفید نہیں ہوتا جتنا کہ بھگو کر کھایا جانے والا بادام مفید ہوتا ہے.

بادام” ایک تبصرہ

  1. Right here is the right blog for anyone who wishes to understand this topic. You know a whole lot its almost tough to argue with you (not that I really will need to…HaHa). You definitely put a brand new spin on a topic that has been written about for many years. Wonderful stuff, just great!

اپنا تبصرہ بھیجیں