Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

باجرہ

باجرہ – لا تعداد فوائد کا حامل بیج
کیا آپ نے کبھی باجرے کے بارے میں سنا ہے؟ اگر آپ نے اس کے بارے میں نہیں سنا ہے، تو آئیے باجر ےکے بارے میں چند بنیادی معلومات جانتے ہیں۔ باجرہ دنیا کے قدیم ترین اناج میں سے ایک ہے جو افریقہ اور جنوب مشرقی ایشیا میں ہزاروں سالوں سے کاشت کیا جارہا ہے۔ باجرے کو روٹی، سیریل اور دیگر پکوان بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آج بھی باجرہ دنیا بھر میں صحت مند غذاوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ بیج کی ایک خاص قسم ہے جونا صرف انسانوں کے لیے بلکہ مویشیوں کے لیے یکساں فائدہ مند ہے۔
موجودہ دور میں مصنوعی غذاوں نے جہاں ذائقہ کو غذائیت پر بالادستی فراہم کی ہے وہاں ان مصنوعی غذاوں کے نقصانات کو بھی آنے والے وقت میں انسانی صحت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے جس کے پیش نظر اہل عقل نے ان ذائقہ دار مغربی پکوانوں سے منہ موڑ کر قدرت کے انعامات سے فائدہ حاصل کرنے کی ٹھان لی ہے۔ باجرے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت اس کا ہمہ گیر نوعیت کا ہونا اور آسان کاشت کاری ہے ۔
باجرہ اور غذائیت
باجرہ پوٹاشیم سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ گردے اور دل کی صحت کے لیے بے حد موثر ہے۔ پوٹاشیم اعصابی نظام میں بہتر کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ باجرے سے حاصل ہونے والی نمایاں غذائیات میں درج ذیل وٹامن شامل ہیں، ملاحظہ کیجیے۔ ۔ ۔
• وٹامن اے
• وٹامن بی
• فاسفورس
• پوٹاشیم
• کیلشیم
• فولاد
اگر بات باجرے کی صحت سے متعلق فوائد پر کی جائے تو اسے آسانی سے کچھ اس طرح سمیٹا جا سکتا ہے جس سے اس کی افادیت کا اندازہ لگانا بعید نہیں ہوگا۔ ۔ ۔
• بلڈ شوگر کو قابو میں رکھے
• ہاضمہ کو بہتر بنائے
• دل کو صحت مند رکھے
• دمہ سے بچائے
• کولیسٹرول کی مقدار میں تناسب لائے
• فاضل جسمانی مادوں کی صفائی کرے
• ذیابیطس کو متوازن رکھے
• کینسر سے بچائے
• خون کی کمی سے بچائے
• جسمانی توڑ پھوڑ کی مرمت کرے
• پتھری سے بچائے
باجرے کے صحت کے فوائد میں بہتر ہاضمہ کو فروغ دینا، دمہ کو روکنا، کولیسٹرول سے نجات دلانا، جسم سے زہریلے مادوں کو صاف کرنا، ذیابیطس کے انتظام میں مدد کرنا، کینسر سے بچاؤ اور دل کی صحت شامل ہیں۔ دیگر فوائد میں خون کی کمی کو روکنا، جسم کی بافتوں کی مرمت میں مدد، گلوٹین سے پاک متبادل فراہم کرنا اور پتھری کو روکنے میں مدد شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں