Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

اچھی نیند مگر کیسے؟

اچھی نیند لیجیے:-

روزمرہ کی زندگی میں فعال رہ کر ہم ایک بہتر نیند سے لطف اندوز ہونے کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔پرسکون نیند کی راہ میں بہت سے عوامل حائل ہو سکتے ہیں۔جیسے کہ بیماری،کام کا دباو،گھریلو ذمہ داریاں وغیرہ۔حیرانی کی بات نہیں کہ بہترین نیند لینا بعض اوقات ایک معمہ بن جاتی ہے۔
ممکن ہے آپ ان عوامل پہ قابو پانے کی صلاحیت نہ رکھتے ہوں جو آپ کی نیند کی راہ میں حائل ہیں۔تاہم آپ ایسی عادات اپنا سکتے ہیں جو آپ کو پرسکون نیند دے سکیں۔

☆نیند کا وقت مقرر کرنا:-

آٹھ گھنٹے سے زیادہ سونے کا وقت متحرک رکھیے۔ایک صحت مند انسان کے لیے کم از کم سات گھنٹے سونا مستحسن ہے۔زیادہ تر افراد آرام کی غرض سے آٹھ گھنٹے سے زیادہ بستر پہ لینا پسند نہیں کرتے۔سونے اور جاگنے کا ایک وقت مقرر کیجیے اور روزانہ انہی اوقات پہ عمل کیجیے۔
یہ مستقل مزاجی آپ کے جسم کے سونے اور جاگنے کے معمول کو کمک فراہم کرے گی۔اگر آپ بستر پہ لیٹنے کے بیس منٹ بعد بھی سونے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں تو اٹھیے اور کوئی من پسند کام کیجیے۔کوئی پسندیدہ کتاب پڑھ لیجیے۔
جب تھکان محسوس ہو تو دوبارہ بستر پہ جائیے۔جب بھی ایسی صورتحال کا سامنا ہو ایسا کیجیے۔لیکن کوشش یہی ہونی چاہیے کہ سونے اور جاگنے کا وقت مقرر ہو۔

☆اپنے کھانے پینے کے معمول پہ نظر رکھیے:-

خالی پیٹ یا بہت بھرے ہوئے پیٹ کے ساتھ سونے کے لیے مت جائیں۔سونے سے دو گھنٹے قبل مرغن کھانے اور بہت زیادہ کھانے سے پرہیز کریں۔سونے سے پہلے نکوٹین،کیفین سے اجتناب بھی ضروری ہے۔ان کے اثرات گھنٹوں تک نیند کو بھگانے کا کام کرتے ہیں۔

☆ماحول پرکشش بنائیے:-

اپنے کمرے کو خوابیدہ بنانے کے لیے اسے خاموشی،اندھیرا اور سکوت فراہم کیجیے۔شام یا رات کو جلتی بتیوں کے ساتھ سونا آرام دہ نہیں۔سونے سے قبل سکرین کا استعمال ترک کر دیں۔
اس سے نکلنے والی شعاعیں نیند آنے میں خلل کا باعث بنتی ہیں۔سونے سے قبل خود کو پرسکون کرنے کے لیے کوئی سرگرمی کریں جیسے کہ نہا لیں۔اعصاب پرسکون رکھنے کی مشق آپ کی نیند میں بہتری لانے کا سبب بنے گی۔

☆دن کو غنودگی میں مت جائیے:-

اگر آپ دن میں دیر تک سوتے ہیں تو رات کی نیند لازمی طور پہ متاثر ہو گی۔ایک گھنٹے سے زیادہ دن کے وقت مت سوئیں۔ہاں اگر آپ کے کام کی نوعیت ایسی ہے کہ راتوں کو جاگنا پڑتا ہے تو دن میں دیر تک سونا ضرورت ہے۔
☆روزانہ جسمانی طور پہ فعال رہنے سے آپ رات کو اچھی نیند لیں گے۔لیکن عین سونے سے پہلے بہت زیادہ فعال رہنا مناسب نہیں۔دن کے وقت روزانہ گھر سے نکلیے۔چہل قدمی کیجیے۔یہ عمل آپ کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔

☆پریشانیوں سے نبٹیں:-

کوشش کیجیے سونے کا مقررہ وقت آنے سے پہلے اپنے روزمرہ کے مسائل حل کر لیں۔اور جو نہ کر سکیں انہیں ذہن سے نکال کر آنے والے کل پہ اٹھا رکھیں اور سو جائیں۔تناؤ سے نبٹنے کی صلاحیت اس حوالے سے سودمند ثابت ہوتی ہے۔مثلا آپ منظم رہیے۔روزمرہ کے کاموں کو ان کی اہمیت کے حساب سے فہرست مرتب کیجیے۔روحانی اذکار بھی بے چینی کو کم کر سکتے ہیں۔

☆اپنے معالج سے رابطے کا وقت جانیے:-

کبھی کبھار کے جگ راتے تو ہر کسی کی زندگی میں آتے ہی ہیں۔لیکن اگر آپ کو مستقل نیند کے مسائل در پیش ہیں تو اپنے معالج سے رابطہ کیجئے۔ممکن ہے آپ کو علاج کی ضرورت ہو اور اس کے بعد آپ کی نیند کا معمول بہتر ہو جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں