Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

انجیر کا حلوہ -ترکیب پکوان

انجیر کا حلوہ
اجزاء
انجیر ایک پاؤ
گھی تین چمچ
بادام آدھا کپ
خشک دودھ آدھا کپ
چینی چار چمچ
الائچی پاؤڈر ایک چوتھائی چمچ
ترکیب
خشک انجیر کو پانی میں تین سے پانچ منٹ کے لیے ابال کر پیس لیں. اب ایک کڑاہی یا دیگچی میں گھی گرم کر کے (بھیگے ہوئے باداموں کو پیس لیں) اس میں پسے ہوئے بادام ڈال کر دو منٹ ہلکی آنچ پر بھون لیں. پھر اس میں پسی ہوئی انجیر, خشک دودھ, چینی اور آدھا کپ پانی شامل کر دیں اس کو پانچ منٹ بھونیں, چینی پگھل جائے تو اس میں پسی ہوئی الائچی ڈالیں. اس دوران چمچہ چلاتے رہیں تانکہ حلوہ جل نا جائے, اچھی طرح بھن جائے تو پلیٹ میں نکال کر چاندی کا ورق اور بادام سے سجا کر پیش کریں
(خشک دودھ نا ہو تو آدھا کپ دودھ استعمال کر لیں)

انجیر کا حلوہ -ترکیب پکوان” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں