Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

انجیر کے انوکھے فوائد

انجیر ایک چھوٹے قد کا درخت ہے۔
اس کا اصل وطن یونان سے افغانستان اور مشرقی بحیرہ روم کا علاقہ ہے لیکن اب یہ دنیا میں اور بھی جگہوں پر اگایا جاتا ہے۔
عرب ممالک، ایران، چین اور جاپان میں اسے تجارتی بنیادوں پر کاشت کیا جاتا ہے.افغانستان میں بھی انجیر کی کاشت خاص طور پر کی جاتی ہے.تاریخ سے پتا چلتا ہے کہ ایران اور عرب سے آنے والے اطباء نے ہندوستان میں انجیر متعارف کروائی تھی. ان کی آمد سے پہلے ہندوستان میں انجیر نہیں پایا جاتا تھا.
یہ 3-10 میٹر تک لمبا ہوتا ہے۔ اس کی چھال ہموار اور پتے بڑے ہوتے ہیں۔ اس کا پھل 3-5 سینٹی میٹر لمبا اور سبز ہوتا ہے اور پکنے پر جامنی ہو جاتا ہے۔
تازہ حالت میں انجیر مختلف شکل کے اور لذیذ ہوتے ہیں. یہ پودے پر خود ہی پک کر نیچے گر جاتے ہیں یا پکنے کی صورت میں فورا اسے پودے
سے اتار لیا جاتا ہے. انجیر کو خشک کرنے کا طریقہ مختلف ممالک میں مل جاتا ہے.پاکستان اور بھارت میں قلیل مقدار میں انجیر خشک کیے جاتے ہیں جو عموما بازار میں دستیاب نہیں ہوتے.خشک انجیر زیادہ تر افغانستان سے درآمد کیے جاتے ہیں.خشک کرنے کے لیئے انجیر کو اس وقت تک پودے پر رہنے دیا جاتا ہے جب تک کہ وہ خود پک کر زمین پر نہ گرجائیں.
اس کے بعد انجیر کو لکڑی کی ٹرے میں رکھ کر دھوپ میں خشک کیا جاتا ہے اور پیکنگ کرنے سے قبل ان کو نمک کے محلول میں ڈبویا جاتا ہے ، جس سے اس میں نرمی برقرار رہتی ہے اور ذائقہ بھی ٹھیک ہوجاتا ہے.انجیر کا مزاج گرم اور تر ہے. انجیر کے چند انوکھے فوائد ملاحظہ فرمائیں.
فوائد
1.ہاضمہ بہتر بناتا ہے.
2۔یہ گردہ اور مثانہ سے پتھری کو تحلیل کرکے نکال دیتا ہے.
3۔کھانسی ، دمہ اور بلغم کے لئے انجیر انتہائی مفید ہے.
3۔کھانا کھانے کے بعد انجیر کھانے سے تلی کے ورم کو آرام آجاتا ہے.
4۔زہریلے مادے ختم کرکے خون کو صاف وشفاف کرتا ہے.
5۔جن لوگوں کو پسینہ نہ آتا ہو ، اُن لوگوں کے لیے انجیر کا استعمال مفید ہے۔
جہاں‌انجیر کے انوکھے فوائد ہیں وہیں اس کے استعمال سے کچھ لوگوں کو نقصان بھی پہنچ سکتا ہے.
نقصانات
1.کم بلڈ پریشر کا باعث بن سکتا ہے.
2۔گرم تاثیر کی وجہ سے گرمیوں میں کھانا جسم میں حد سے زیادہ حرارت کا سبب بن سکتا ہے.
3۔جگر کے لئے نقصان دہ ہے
4۔ معدہ کے درد میں مبتلا کرسکتے ہیں.
5۔جسم کے پھولنے کا سبب بن سکتے ہیں.
انجیر میں اجزائے لحمیہ ، اجزائے معدنی اور اجزائے شکر کے ساتھ ساتھ کیلشیم اور فاسفورس بھی پائے جاتے ہیں.تازہ اور خشک دو نوں قسم کی انجیر میں وٹامن اے اور وٹامن سی کافی مقدار میں پائے جاتے ہیں.

3 تبصرے “انجیر کے انوکھے فوائد

  1. خشک انجیر بہت لذیذ ہوتے ہیں۔ سردیوں میں خشک انجیر بہت طاقت بخش ہوتے ہیں۔

  2. بہترین چیز ہے لیکن ڈرائی فروٹ والے جس طرح عوام کی کھال اتارتے ہیں… بندہ اسی قسم کے مضامین پڑھ کر ہی گزارا کرتا ہے اور خوش ہوتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں