Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

صرف دن میں کھایا جانے والا پھل امرود

امرود سب سے پہلے جنوبی امریکا میں پایا گیا، وہاں سے دنیا کے مختلف ممالک میں پہنچا۔ ہر قسم کی آب و ہوا اور زمین میں اگنے کی وجہ سے ایک اہم تجارتی پھل بن چکا ہے۔ امرود کی کاشت مرطوب اور معتدل آب و ہوا والے علاقوں میں ہوتی ہے، یہ ایک سدا بہار پودا ہے۔ امرود کی کاشت جنوب ایشیا میں بھی ہوتی ہے۔

اس کے فوائد درج ذیل ہیں
1. ذیابیطس اور بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے۔
2.امرود نہ صرف مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے بلکہ نظام انہضام کو بھی بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔
3.امرود میں وزن کم کرنے، جلد کو خوبصورت بنانے سمیت دیگر بیماریوں کا بہترین علاج ہے.
4.بینائی کو بہتر رکھتا ہے۔

امرود کی افادیت میں وقت کا بڑا دخل ہے۔اس لئے وقت کا خیال نہ رکھنے سے یہ نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
1.اگر آپ گردے کی پتھر ی کے مریض ہیں تو امرود کھانے سے احتیاط کریں۔ کیونکہ یہ پوٹاشیم سے بھرپور ہوتاہے۔ جس سے گردے کی پتھر ی بننے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
2. امرود خالی پیٹ نہ کھائیں ورنہ کمزور معدے کی صورت میں قبض ہونے کے امکانات ہوسکتے ہیں
3۔امرود دن کو ہی کھانا بہتر رہتا ہے کیونکہ یہ حاوی ہوتا ہے اور رات کو ہضم نہیں ہوتا۔
4.امرود کو ہمیشہ کھانا کھانے کے بعد کھانا چاہیے اور پہلے کھانےسے قبض ہوتی ہے۔
5۔اگر آپ کو پیچش لگے ہوئے ہیں تو کبھی بھی پکا ہوا امرود نہ کھائیں۔ بلکہ کچا امرود کھانےسے بہتری آئے گی۔

کیٹاگری میں : پھل

اپنا تبصرہ بھیجیں