Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

افغان بریانی- ترکیب پکوان

افغان بریانی
اشیاء
بکرے کا گوشت ایک کلو
چاول تین کپ
پسا لہسن ادرک تین کھانے کے چمچ
ٹماٹر تین عدد
پیاز دو عدد
ثابت گرم مسالا ایک چائے کا چمچ
ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
گھی آدھا کپ
آلو پانچ عدد
نمک حسب ذائقہ
ثابت زیرہ سفید ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں چھ عدد
ترکیب
ایک دیگچی میں گھی گرم کریں. اور اس میں ثابت گرم مسالا ڈال کر کڑکڑائیں۔ اس کے بعد مٹن ڈال کر بھون لیں۔ پانچ منٹ بھوننے کے بعد دہی اور ادرک لہسن ڈال کر دس منٹ مزید بھونیں اس کے بعد پیاز، زیرا ،نمک اور ٹماٹر ڈالیں اور بھونیں۔ جب ٹماٹر گل جائیں تو الو ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ آلو اور مٹن گل جائیں اس کے بعد ساڑھے پانچ کپ پانی ڈال کر ایک ابال لے آئیں ابال آنے پر چاول اور کالی مرچ ڈال دیں۔ پانی خشک ہو جائے تو ہری مرچیں درمیان سے لمبی لمبی کاٹ کر دو حصے کر کے ڈال دیں اور دم پر رکھ دیں 5 منٹ بعد سرونگ ڈش میں نکال لیں مزیدار افغان بریانی تیار ہے رائتہ کے ساتھ پیش کریں.

2 تبصرے “افغان بریانی- ترکیب پکوان

اپنا تبصرہ بھیجیں