Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

کالی کھانسی اور ٹی بی کا واحد علاج ادرک

ادرک
ادرک کی تعریف کچھ ایسے کی جا سکتی ہے
کہ گرم و مرطوب علاقوں میں پیدا ہونے والی سبزی جس کا پودا ایک سے اڑھائی فٹ تک لمبا ہوتا ہے .
اس کو مصالحہ دار سبزیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ اس کا قابل استعمال حصہ جڑ ہے جو کہ آلو ، ادرک، شکر قندی اور ہلدی کی طرح زمین میں پیدا ہوتی ہے۔میدانی علاقوں میں ادرک فروری مارچ اور پہاڑی علاقوں میں مئی کے آخر تک کاشت کی جاسکتی ہے. تاہم گرم اورخشک لوچلنے سے پہلے ادرک کاشت کرلینا چاہیے۔ ادرک کا رنگ زردی مائل اور خشک ادرک کا سفید مائل ہوتاہے اور اس کی تاثیر گرم وخشک ہوتی ہے
استعمال:
پاکستان میں کوئی ایسا سالن کم ہی ہو گا جس میں ادرک کو شامل نہ کیا جاتا ہو۔ طبی ماہرین اسے بطور جڑی بوٹی مخصوص مقدارمیں مختلف دیسی ادویات میں بھی شامل کرتے ہیں جو مختلف امراض کے علاج کیلئے فائدہ مند ہوتی ہیں۔ سردیوں کے موسم میں تازہ ادرک کا استعمال زیادہ ہو جاتا ہے۔ ادرک سے شربت، مربہ اور اچار بھی تیار کیا جاتا ہے جو بہت لذیذ اور فائدہ مند ہوتا ہے۔اس کو چائے میں بھی استعمال کیا جاتاہے۔

فوائد
ادرک کا استعمال منہ کی بدبو ختم کرکے دانتوں اور مسوڑوں کو مضبوط کر تا ہے۔ اس میں خوشبو دار تیل پایا جاتاہے جو دل کے پھڑکنے کے مرض کے علاج کے لئے مفید ہے۔ یہ معدہ کی تیزابیت کو ختم کرنے میں بھی بہت فائدہ مند ہے۔
جلدی امراض کو ختم کرتا ہے ۔ ادرک کو منہ میں رکھ کر چپانا اور اس کو جوشاندہ کے طورپر شہد میں ملا کر استعمال کرنا لقوہ کے لیے مفید ہے۔ قوت ہاضمہ کو تیز کرتاہے اور بھوک بڑھاتاہے۔
ادرک میں آکسیجن ہوتی ہے اسی وجہ سے یہ خون کو بھی صاف کرتاہے۔ ریاح، قولنج کے لئے مفید ہے۔ ادرک سونٹھ کی شکل میں دمہ، کالی کھانسی ، پھیھپڑوں کی ٹی بی کے لیے مفید ہے۔ ادرک حافظہ کو بڑھاتا ہے دل ، جگر، پھیپھڑوں کو طاقت دیتا ہے۔

نقصانات

کچھ معاملات میں اس کا استعمال نہیں کرنا چاہئے جیسا کہ اگر خون بہہ رہا ہو۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ادرک خون کو پتلا کرتا ہے اور خون کی گردش کو تیز کرتا ہے۔ کسی کو ادرک سے الرجی ہو تو اس سے محتاط رہیں اور ان میں ادرک کے زیادہ استعمال سے جلن ، پیٹ اور اسہال وغیرہ جیسے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں