Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

آلو

آلو
ہر سبزی اور گوشت کے مختلف کھانوں کے ساتھ شامل کر کے سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی آلو ہے.
اس کا ستعمال ہر علاقے میں مختلف ہوتا ہے جیسا کہ مغربی ممالک میں چپس ، کچلے ہوئے آلو، ابلے ہوئے آلو کھانا لوگوں کی عام عادت ہے.پاکستان اور بھارت میں آلو کی بھجیا، آلو کے پراٹھے ، آلو گوشت اور آلو کی ٹکیاں مشہور کھابے ہیں.
آلو میں پھیکا آلو بہت لطف دیتا ہے ۔ آلو میں پائے جانے والے میگنیشیم کی وجہ سے ابلا ہوا آلو بغیر نمک کے استعمال کرنے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور ہائی بلڈ پریشر کوقابو میں رکھتا ہے۔
حکماء کے مطابق گردوں میں پتھری اور درد کے لیے نمک اور آلو برابر مقدار میں لے کر ان میں سونف، کالی مرچ اور نمک کے ساتھ استعمال کرنا فائدہ مند ہے۔ جلی ہوئی جلد پر اگر آلو کاٹ کرلگایا جائے تو جلد نہ صرف محفوظ رہتی ہے بلکہ نشان بھی مٹ جاتا ہے۔ آلو میں موجود الفا لیپوئک ایسڈ دماغی صحت کو بہتر کرتا ہے۔
ٹریپٹوفان ایک ایسا تیزاب ہے جو آلو میں موجود ہوتا ہے، یہ اس سبزی کا پروٹین ہے، جس سے نیند بہتر آتی ہے، آلو میں موجود پوٹیشیم بھی انسانی جسم کے عضلات کو آرام دیتا ہے. آلو میں موجود وٹامن سی جلد کو بہتر کرنے کے لیے کار آمد مانا جاتاہے.
پکے ہوئے آلوؤں کا صرف ایک کپ (173 گرام) لیا جائے تو اس میں 161 کیلوریز کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 6، پوٹاشیم، تانبا (کاپر)، وٹامن سی، مینگنیز، فاسفورس، فائبر، وٹامن بی 3 اور پینٹوتھینک ایسڈ کی بھی وافرمقدارہوتی ہے۔ 29 فیصد کاربوہائیڈریٹس اور8.5 فیصد پروٹین بھی آلو میں شامل ہوتے ہیں۔
چھوٹے بچوں کو اکثر اوقات آلو ابال کر کھلائے جاتےہیں اور یہ لاغر پن اور کمزوری دور کرتے ہیں۔
نقصانات
حاملہ خواتین آلو کا استعمال کم کریں کیونکہ امریکن تحقیق کے مطابق آلو میں نشاستہ کی زیادہ مقدار خون میں شوگر کی سطح تیزی سے بڑھاتی ہے جس سے حاملہ خاتون اور بچے دونوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ آلو دیر ہضم ہوتا ہے اس لیے کمزور معدہ والوں کو اس کا استعمال کم سے کم کرنا چاہئیے .
یہ بادی ہوتا ہے اور بلغم بھی پیدا کرتا ہے.
آلو استعمال کرتے وقت یہ بھی ذہن نشین رکھنا چاہیے کہ یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لیے قبض کے دوران یا کمزور معدے کی صورت میں آلو استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ علاوہ ازیں اس کا زیادہ استعمال معدے میں گیس بھی پیدا کرتا ہے۔
زیادہ آلو کھانے سے سینے پر بلغم کی شکایت بھی ہوسکتی ہے. جب کہ شوگر (ذیابیطس) کے مریضوں کو بطورِ خاص آلو کھانے میں محتاط رہنا چاہیے کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹس کی بڑی مقدارہوتی ہے جس سے خون میں شکر کی مقدار بڑھ سکتی ہے۔ حکیم صاحبان کی رائے میں آلو کھانے سے گٹھیا کے مرض کی شدت میں اضافہ ہوتا ہے۔

آلو” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں