Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

دل کے مریضوں کے لیے ممنوعہ غذائیں

دل کے مریضوں کے لیے ممنوعہ غذائیں

ماہرین کا کہنا ہےکہ جو لوگ امراض قلب میں مبتلا ہیں ایسی چیزیں کھانے سے پرہیز کریں جیسے چاکلیٹ اور الکوحل والے مشروبات وغیرہ۔اسی طرح بھنا ہوا گوشت بھی دل کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔کیونکہ چکنائی سے بھری ہوئی غذائیں دل کےمریضوں کے لیے مفید نہیں۔ایسی تمام غذائیں جو کیمیکلز سے تیار کی جائیں جیسے کیمیکل سے تیار شدہ گوشت بھی نقصان دہ ہے۔اس کے علاوہ تمباکو نوشی بھی امراض قلب کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ سرخ گوشت جو مکھن سےتیار کیا ہو سخت نقصان دہ ہے۔آپ جب بھی کسی ریستوران پہ جائیں سیر شدہ چکنائی،کولیسٹرول اور نمک سے بھرا ہوا گوشت نہ کھائیں. ذائقہ کے لیے مصالحہ دار جڑی بو ٹیوں کا استعمال نہ کریں۔ایسے کھانے جو مکھن اور کریم سے تیار کیے جاتے ہیں وہ ذائقے میں تو اچھے لگتے ہیں لیکن وہ آپ کی صحت کے لیے مفید نہیں ہیں۔اس کے علاوہ آلو کے چپس اور مکھن میں بنے ہوئے پاپ کارن جو سوڈیم اور کاربوہائیڈریٹ سے بھرے ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق عموما لوگ روزانہ 2000 ملی گرام سےزیادہ سو ڈیم استعمال کرتے ہیں اور اسی سبب کئی اموات قلب کے مرض کی وجہ سے ہوتی ہیں۔کیونکہ ماہرین روزانہ 1500 ملی گرام سےزیادہ سوڈیم استعمال کرنے کا مشورہ نہیں دیتے۔اگر آپ پاپ کارن یا چپس کو مکمل طور پر ترک نہیں کر سکتے تو ہلکے نمکین چپس اور پاپ کارن استعمال کریں۔پیزا ایک ایسے چیز ہے جو ہم بہت شوق سے کھاتے ہیں لیکن یہ امراض قلب کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ اگر آپ کو پیزا پسند ہے تو آپ گھر پہ ایک صحت مند پیزا تیار کریں پورے گندم کی روٹی،زیتون کا تیل اور بکرے کا تازہ پنیر استعمال کریں۔
اس کے علاوہ اگر آپ سوڈا کا استعمال کرتے ہیں کھانے میں تو یہ بھی امراض قلب کے مریضوں کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔امراض قلب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ سوڈے میں موجود چینی اور زیادہ فریکٹوز آپ کے وزن میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔اور وزن کا زیادہ ہونا دل کے مریضوں کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔امریکن ادارہ برائے امراض قلب کا کہنا ہے کہ 70 فیصد لوگ موٹاپے کے شکار ہیں۔اور موٹاپا آپ کو صحت کے مسائل جیسے دل کی بیماری، فالج،ہائی بلڈ پریشر،ذیابیطس وغیرہ کے لیے خطرے میں ڈال سکتا ہے۔اگر آپ سوڈا پینا نہیں چھوڑتے۔کھانے کا نمک کا زیادہ استعمال بھی دل کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہے۔ہمارا ذائقہ اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک نمک کا استعمال نہ کریں لیکن نمک کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشر کا باعث بن سکتا ہے۔جو لوگ ہائی بلڈ پریشر کا شکا ر ہیں نمک کا استعمال کھانے میں کم کریں۔ذائقے کے لیے مصالحے،جیسے زیرہ،سالن،لہسن،اور دار چینی وغیرہ استعمال کریں۔کیونکہ ہائی بلڈ پریشر والے لوگ کھانے میں نمک کا استعمال کم کریں تو دوائیوں سے بچا جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ زیادہ چینی کا استعمال آپ کے دانتوں اور ریڑھ کی ہڈی کے لیے نقصان دہ ہے۔جو لوگ اضافی چینی کھاتے ہیں ان میں دل کی بیماری سے مرنے کا خطرہ ہے۔کیونکہ چینی کا زیادہ استعمال کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔دل کے مریضوں کو کم چینی والا دلیہ اور تازے پھل استعمال کرنے چاہیئیں۔سفید روٹی اور سفید چاول وہ تمام نشاستہ ہیں جو امراض قلب کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ چنانچہ آپ کو کھا نےمیں نشاستہ کی مقدار کم کرنی چایئے۔کیونکہ یہ آپ کے جسم میں چینی میں بدل جاتا ہے۔اناج کی روٹی کا استعمال کریں جو خون میں چینی کی مقدار منظم کرنے میں مدد کرتا ہے۔کیونکہ اناج آپ کے جسم کو زیادہ ریشہ فراہم کرتا ہے جس سے آپ کو زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس رہتا ہے۔جس کی وجہ سے کھا نے کے درمیان زیادہ میٹھے اور نمکین تک پہنچنے کا امکان کم ہوتا ہے۔
توانائی بڑھانے والے مشروبات بھی دل کے مریضوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ان مشروبات کو بنانے والے اداروں کا کہنا ہے یہ توانائی کو بڑھانے کا ذریعہ ہیں۔لیکن ان مشروبات میں کیفین کی مقدار ہوتی ہے جو دل کے مریضوں کےلیے سخت نقصان دہ ہے۔اس کے علاوہ یہ مشروبات نیند کی کمی کا بھی باعث بن سکتی ہیں۔زیادہ تلا اور بھنا ہوا چکن کھا نے میں مزیدار ہو سکتا ہے لیکن یہ آپ کے دل کہ لیے مفید نہیں ہیں اور آپ کے جسم میں کولیسٹرول کو بڑھانے کی وجہ بن سکتاہے۔کیونکہ بھنے ہوئے گوشت میں گرم تیل شامل ہوتا ہے۔جس سے آپ اضافی چربی حاصل کر رہے ہوتے ہیں جو دل کے لیےسخت نقصان دہ ہے۔
ماہر امراض قلب کا کہنا ہے کہ کھانے میں پنیر کا استعمال نہ کریں نہ ہی ایسی غذا کا استعمال نہ کریں جس میں پنیر شامل ہو۔2 چمچ پنیر میں 91 کیلوریز ہوتی ہیں اور 7 گرام فیٹ ہوتی ہیں۔اس کے علاوہ نوڈلز جو کالج کے طالب علموں کے لیے کھانے میں بہت ضروری ہیں کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ نوڈلز پہلے سے ہی تلے ہوئے ہوتے ہیں جو ہمارے دل کے لیے ٹھیک نہیں۔دوسرا عنصر نمک ہے نوڈلز کے ایک پیکٹ میں 875 ملی گرام سوڈیم ہوتا ہے یہ نمک کا بڑا حصہ ہے جو آپ کےجسم میں بلڈ پریشر کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ دل کے لیے نقصان دہ ہے۔ اس کے علاوہ کیک اورانڈے سے بنی ہوئی کھیر وغیرہ کھانا بھی نقصان دہ ہے کیونکہ ان میں شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جو آپ کے دل کو غیر متوازن کر سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں